تمام یوٹیلیٹی سٹورز سالانہ سٹاک ٹیکنگ اور آڈٹ کی وجہ سے کل بند رہیں گے

پیر 29 جون 2015 14:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )تمام یوٹیلیٹی سٹورز سالانہ سٹاک ٹیکنگ اور آڈٹ کی وجہ سے کل (منگل )بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے صارفین سے ایک روز بندش پر پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی2015کے بعد پورے رمضان المبارک کے مہینے میں بلکہ چاند رات تک تمام سٹورز عوام کی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے اور چاند رات تک سبسڈائز اشیاء ملتی رہیں گی ۔