کراچی :وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ خواب غفلت سے بیدار ہو گئے، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت ، سائیں کی زبا ن لڑ کھڑاتی ررہی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 14:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : گرمی کے باعث کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی خواب غفلت سے جاگ گئے. وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی . 9 روز کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اسپتالوں کا رخ کیا.

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے باعث ہلاکتیں قدرت کی طرف سے ہوئی ہیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی ہلاکتیں ہو جائیں گی. سائیں سرکار زبان نے بھی ان کا ساتھ نہ دیا، کراچی کی آبادی کبھی 20 لاکھ، کبھی 20 کروڑ اور بالآخر 2 کروڑ کہہ دی اور کہا کہ ہم کراچی کی 2 کروڑ عوام کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا کہ ہیٹ سٹروک کے معاملے پرحکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اسپتالوں ادویات ، ڈاکٹرز ، برف اور پانی موجود ہے. انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث بھی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا.