جائیکا کی جانب سے پیف پارٹنر سکولوں کے لیئے تحفہ کتب بچے پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں‘ ڈاکٹر انیلہ سلمان
پیر 29 جون 2015 14:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جاپان ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جائیکا) نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بچہ مزدوری کا شکار بے وسیلہ بچوں کی شام کے اوقات میں مفت تعلیم کے منصوبے سے منسلک سکولوں کے لیئے کتابوں کا تحفہ دیا ہے ، یہ کتابیں ان سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلموں کو مہیا کی جائیں گی تاکہ انکا ذہنی افق وسیع ہو۔
اس حوالے سے تقسیم کتب کی تقریب پیف ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلمان انور ملک ،پروگرام ڈائریکٹرز کے علاوہ جائیکا کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر عابد گل اور پارٹنر این جی اوز نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر انیلہ سلمان نے نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گھریلو ملازمین ، بچہ مزدوروں اور اس نوعیت کے دیگر آؤٹ آف سکول بچوں کی مفت تعلیم کے لیئے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت لاہور اور ملتان میں 104 پارٹنر تدریسی مراکزقائم کر کے 5ہزار مستحق طلبا ء طالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.