محمد حفیظ کو باوٴلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کیلئے بھارتی ویزہ تاخیر کا شکار،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

پیر 29 جون 2015 14:58

محمد حفیظ کو باوٴلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کیلئے بھارتی ویزہ تاخیر کا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) قومی ٹیم کے آل راوٴنڈ رمحمد حفیظ باوٴلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کروانے بھارت جانے کیلئے تاحال بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزہ جاری کیے جانے کے منتظر ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ کو اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کیلئے بھارت کے شہر چنائی جانا ہے مگر تاحال بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے پاکستانی کر کٹر کو ویز اجاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں باؤلنگ ٹیسٹ میں تاخیر کاسامنا ہے ،پاکستان کر کٹ بور ڈنے چنائی کی بائیو مکینک لیب سے محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے 30جون کا وقت لے رکھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ِ کو حفیظ کے لیے بھارتی ویز ے کے حصول میں مشکلات سے آگا ہ کر دیا ہے،پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر حفیظ کو باوٴلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے لیے بھارتی ویزہ نہیں ملتا تو آئی سی سی باوٴلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کی مہلت 14دن سے بڑھا دے۔

متعلقہ عنوان :