کھلاڑیوں کی انجریز ، سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار

پیر 29 جون 2015 14:58

کھلاڑیوں کی انجریز ، سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ حتمی شکل دینے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ختم ہوگیا لیکن تین دن کی مشاورت کے باوجود ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ سلیکٹرز ا?ج بھی کوچ وقار یونس اور کپتان اظہرعلی سے فون پر مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکواڈ کو حتمی شکل دینے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں جس کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنا ہے۔ راحت علی سری لنکا میں موجود ہیں لیکن ان کی فٹنس کو دیکھ ٹیم مینجمنٹ سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کرے گی جب کہ محمد عرفان کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پرکھا جا رہا ہے۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض وطن واپس پہنچ گئے ہیں، سب کی فٹنس رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :