دورہ زمبابوے کیلئے بھارت کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان،اجنکے رہانے کپتان مقرر

پیر 29 جون 2015 14:58

دورہ زمبابوے کیلئے بھارت کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان،اجنکے رہانے کپتان ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) بھارت نے دورہ زمبابوے کے لیے 15رکنی نوآموز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اجنکے رہانے ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ سکواڈ اجنکے رہانے، مرلی وجے، امبتی رائیڈو، منوج تیواری، کیدار جادھو،روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، اکشر پٹیل، کرن شرما، دھول کلکرنی، سندیپ شرما،موہت شرما، سٹورٹ بنی اور بھونیشور کمار پر مشتمل ہے۔

بھارتی سلیکٹر ز نے ٹیم کے مستقل کپتان ایم ایس دھونی سمیت تجر بہ کار کھلاڑیوں ویرات کوہلی، سریش راہنا، روندرا جدیجا، روہت شرما، شیکھر دھون،روی چندرن ایشون اور امیش یادو کو مسلسل کھیلنے کے سبب آرام دینے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا جب کہ تجربہ آف سپنر ہربھجن سنگھ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :