شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی اپنے شہری کی جان بچانے کا باعث بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 جون 2015 14:58

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی اپنے شہری کی جان بچانے کا باعث بن گئے

کونتاگورا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2015ء) ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی فٹبال گراؤنڈ پر اپنے شاندار کھیل کی بدولت اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے تو نکالتے کے لیے عرصے سے مشہور ہیں تاہم ایک ارجنٹائنی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ نائجیریا میں اس کے اغواء کاروں نے 28سالہ سٹار فٹبالر کا نام سن کر اسے رہا کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیشے کے لحاظ سے ایگری کلچر انجینئر 28سالہ ارجنٹائنی شہری سان تیاگو لوپیز میننڈیز شمال مغربی نائجیریاکے علاقے کونتاگورا میں گزشتہ 1سال سے مکئی اور سویا کی فصلیں اگا رہے تھے کہ گزشتہ ہفتے اسے نامعلوم افراد نے اغوا ء کر کے بری طرح مارا کیوں کہ انہیں شک تھا کہ وہ شمالی امریکہ سے تعلق رکھتا ہے اور ستم ظریفی یہ تھی کہ انہیں انگریزی کے الف ب بھی معلوم نہیں تھی تاہم اسی دوران اس کی جانب سے ”میسی، میسی“ پکارنے پر ان اغواء کاروں نے اس سے مار پیٹ بند کی اور اس کی کمپنی کی جانب سے تاوان ادا کیے جانے کے بعد اسے رہائی ملی۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں موجود اس کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ میسی کا شکر گزار ہے کیوں کہ اسکا نام لینے کی وجہ سے اسکی رہائی ممکن ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سان تیاگو اس وقت بخیرو عافیت ہے او ر اگلے چند گھنٹوں میں وہ آبائی ملک واپس آجائیگا۔