بجلی اورگیس کی عدم دستیابی ، ٹیکسٹائل سیکٹربدحالی کا شکار

پیر 29 جون 2015 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بجلی اورگیس کی عدم دستیابی اورٹیکسوں کے بوجھ تلے ٹیکسٹائل سیکٹربدحالی کا شکارہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن نے ٹیکسٹائل صنعت کورضاکارانہ طورپربند کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں چئیرمین ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعتوں کومحدود پیمانے پربجلی اورگیس کی فراہمی اور صوبائی ٹیکس اورود ہولڈنگ جیسے اقدامات کی بھرمار سے ٹیکسٹائل صنعتوں کا پہیہ چلائے رکھنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب کاروباری لاگت میں مسلسل اضافے سے مسابقت کم ہورہی ہے،، دوسری جانب توانائی بحران کی وجہ سے بروقت آرڈرزکی کتمیل نہ ہونے سے بڑے پیمانے پربرآمدی آرڈرزمنسوخ ہورہے ہیں۔ چئیرمین ایپٹما نے کہا کہ ان نامسائد حالات کے پیش نظر، خیبرپختونخواہ،، لاہوراور کراچی سیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں نے رضاکارانہ طورپرکام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی جنرل باڈی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :