اداکارہ پریا خان نے اپنے دوست اویس شاہ سے خفیہ شادی کر لی

پیر 29 جون 2015 15:16

اداکارہ پریا خان نے اپنے دوست اویس شاہ سے خفیہ شادی کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)اسٹیج اور پشتو فلموں کی نامورد اداکارہ پریا خان نے اپنے دوست اویس شاہ سے خفیہ شادی کر لی، زرائع کے مطابق اداکارہ پریا خان اور ان کا دوست اویس شاہ گذشتہ کچھ عرصے سے مختلف ہوٹلز اور پارٹیز میں اکٹھے دکھائی دے رہے تھے جس پر اداکارہ کے قریبی لوگوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے اور عید کے بعد رخصتی کی تقریب ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں شوبز انڈسٹری کے علاوہ ان کے خاندان کے قریبی لوگ بھی شرکت کرینگے۔