مداحوں سے مل کر ناقابل بیان خوشی محسوس ہوتی ہے‘ شردھا کپور

پیر 29 جون 2015 15:19

مداحوں سے مل کر ناقابل بیان خوشی محسوس ہوتی ہے‘ شردھا کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے ملنے والی محبت اور ان کی تعریف سے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان نہیں کرسکتیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی فلم اینی باڈی کین ڈانس 2 میں شردھا کپورکی اداکاری اوررقص کی ہر جانب تعریف ہورہی ہے،اپنی تعریفوں اورفلم کی باکس آفس پر کامیابی سے شردھا کپور پھولے نہیں سما رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پربھی کیا ہے۔ اپنے پیغام میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ مداحوں سے ملنے والی محبت اور ان کی تعریف سے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان نہیں کرسکتیں کیونکہ جب ان کی کام کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ مزید محنت کرتی ہیں۔ واضح ر ہے کہ شردھا کپور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں اور ان کی 19 جون کو ریلیزہونے والی فلم اے بی سی ڈی 2 نے اب تک 71 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔