ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین رسل برانڈ کا دیپکا پڈوکون پر دل آگیا

پیر 29 جون 2015 15:19

ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین رسل برانڈ کا دیپکا پڈوکون پر دل آگیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین رسل برانڈ کا دیپکا پڈوکون پر دل آگیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کامیڈین ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں دہلی میں شو کے دوران کامیڈین رسل برینڈ کی مخصوص انداز میں جگت بازی سے جہاں شائقین قہقہے لگانے پر مجبور ہوئے وہیں انھوں نے اپنے کچھ خدشات بھی سنا دیے اور ان کا سب سے بڑا خدشہ بھارت میں سیکیورٹی یا ٹریفک کے مسائل نہیں۔

(جاری ہے)

شوخ و چنچل اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ دپیکا پڈوکون پر مر مٹے ہیں۔ انھیں بالی ووڈ اداکارہ کا ساتھ مل جائے تو کیا ہی کہنے۔