الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 29 جون 2015 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی قوانین موجود نہیں، مسودہ سینیٹ کے پاس ہے، عدالتی حکم پر انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں، انتخابی شیڈول ووٹرز لسٹیں اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا، قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ رہنمائی اور ابہام دور کرے۔