کراچی لوڈشیڈنگ کی زد میں، کے الیکٹرک کا مستثنیٰ قرار دیئے گئے 60فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

پیر 29 جون 2015 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پورا کراچی لوڈشیڈنگ کی زد میں، کے الیکٹرک نے مستثنیٰ قرار دیئے گئے 60فیصد علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کنیپ پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند پڑا ہوا ہے جبکہ بجلی کی طلب 3000میگاواٹ سے بھی زائد ہو گئی ہے، پاور پلانٹ پر کم گیس پریشر کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہے، بجلی کی طلب میں اضافے پر مستثنیٰ علاقوں میں بھی اب اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :