معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اوالین دینی اور قومی ذمہ داری ہے، ماہ صیام ہمیں ایثار قربانی اور تقوی کا درس دیتا ہے، ہم اس ماہ مبارک میں حاجت مندوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کوپوری کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کاتقریب سے خطاب

پیر 29 جون 2015 15:45

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اوالین دینی اور قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں ایثار قربانی اور تقوی کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس ماہ مبارک میں حاجت مندوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کوپوری کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار آج ہرھنوایبٹ آباد میں راجہ غلا م حیدر ٹر سٹ کے تحت منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے غریب اور نادار افراد کے درمیان رمضان گفٹ تحائف تقسیم کیے جن میں اشیائے خوردنوش اور کپڑے شامل تھے اس موقع پرسینیٹر کلثوم پر وین بھی موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے دو غریب لڑکیوں کے جہیز کے لیے 50/50ہزار روپے دینے کا اعلا ن بھی کیا انہوں نے مزید ہر سال 1500سو خاندانوں میں رمضان گفٹ تقیسم کرنے کا اعلان بھی کیا ڈپٹی سپیکر نے معاشر ے کے مغیر حضرات کو اس کا ر خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی کہا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ معاشر ے کے محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی فلا ح وبہبود موجودہ حکومت کی تر جیہات میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں بے انکم سپورٹ پر وگر ام کے تحت ایک سو ارب سے زاھد فنڈ ز غریب اور نادار افراد کی فلا ح وبہبود کے لیے مختض کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :