ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون محمد اکبر نکئی کی عمرہ پرادائیگی کیلئے 10دن کی بیرون ملک کی رخصت منظور کر لی

پیر 29 جون 2015 15:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون محمد اکبر نکئی کی عمرہ پرادائیگی کے لئے 10دن کی بیرون ملک کی رخصت منظور کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈ و آپریشن مین تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمر صہیب کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ٹواور تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈو میں تعینات کر دیا ہے ۔