ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی ٹرانسفر شروع

پیر 29 جون 2015 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نی ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کی ایل ڈی اے سے جاری شدہ فائلوں کی ٹرانسفر شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں خصوصی طور پر علیحدہ دفتر قائم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

فائلوں کی ٹرانسفر کا نظام مکمل طور پر محفوظ اور کمپیوٹرائزڈ ہے ‘ جعلسازی اور فراڈ کے سد باب کے لئے ٹرانسفر لیٹر جاری کرنے کے لئے خصوصی طور پر سیکورٹی فیچرڈ پیپر پرنٹ کروایا گیا ہے ۔فائلیں ٹرانسفر کرنے کے خواہشمند افراد درخواست فارم کے ساتھ متعلقہ ٹیکسوں کی ادائیگی کی رسیدیں جمع کراوئیں ۔درخواست فار م ایل ڈی اے سٹی آفس سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ فائل ٹرانسفر کے لئے تمام کارروائی پانچ ایام کار میں مکمل کی جائے گی۔