پاکستان سمیت 57 ممالک کے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کے معاہدے پر دستخط

پیر 29 جون 2015 16:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان سمیت 57 ممالک نے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بینک کے قیام سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سمیت خطے میں مواصلات، توانائی ، ڈیموں اور سڑکوں کے منصوبوں کیلئے مالی وسائل کی دستیابی آسان ہو جائے گی، چینی صدر کا صدر و وزیراعظم پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

پیر کو چین کے دار الحکومت بیجنگ میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کیلئے57 رکنی ممالک کے نمائندوں نے بنیادی معاہدے پر دستخط کر دیئے جبکہ اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی اور تقریب کے دوران ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں چینی صدر نے وزری اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام سے خطے مبں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے منصوبوں کیلئے اور خطے میں توانائی و مواصلات یعنی سڑکوں و ڈیموں کی تعمیر کیلئے مالی وسائل کی دستیابی پہلے سے آسان ہو جائے گی جو کہ پورے خطے کیلئے ایک نیک شگون ہے

متعلقہ عنوان :