ضرب عضب اور کراچی آپر یشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے بد امنی کا قلعہ قمع کر دیا ،یہ آپر یشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، بعض سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے بند آنکھیں کی ہوئی ہیں، انہیں کچھ نظر نہیں آرہا ، کھلی آنکھوں والے سب کچھ دیکھ رہے ہیں
مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
پیر 29 جون 2015 16:04
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ضرب عضب اور کراچی آپر یشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے بد امنی کا قلعہ قمع کر دیا ،یہ آپر یشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، بعض سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے بند آنکھیں کی ہوئی ہیں، انہیں کچھ نظر نہیں آرہا ، کھلی آنکھوں والے سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
وہ وائٹل دستر خوان افطاری کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگوکررہے تھے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء گروپ کے ممبر صوبائی اسمبلی و متعمد خاص اعجاز الحق چوہدری غلام مر تضیٰ ،ضلع بہاولنگر کے سنئیر صحافی علی اکبر علی ،زاہد حسین انجم ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،وائٹل گروپ کے چیف یگزیکٹو حاجی محمد سعیدودیگر سیاسی وسماجی کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ افغانستان میں امر یکی سازش کے زریعے اکثر یت کواقلیت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
مدارس میں یہ کہنا کہ دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہیں بالکل حقائق کے بر عکس ہے پاکستان میں موجود کسی بھی مدرسے کا کسی بھی دہشت گردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکاہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.