سعودی عرب کے شاہ سلمان کے لئے خادم قرآن کا ایوارڈ

پیر 29 جون 2015 16:12

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مسلم ورلڈ لیگ کی ملحقہ تنظیم بین الاقوامی کمیشن برائے حفظ قر آن نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو قرآن کی خدمت کرنے والی اس سال کی شخصیت قرار دے دیا ہے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی ایوارڈ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ مسلم ورلڈ لیگ کی ملحقہ تنظیم بین الاقوامی کمیشن برائے حفظ قرآن کریم کی طرف سے جدہ میں منعقدہونے والی خصوصی تقریب میں دیا گیا ۔ یہ کمیشن ہر سال قرآن کریم کے دس شعبوں میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :