یوکرین میں گرنے والے بوئینگ طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دلوانے کا عمل مکمل جلد مکمل کرلیا جائیگا،حکام

پیر 29 جون 2015 16:12

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ملائیشیا ائر لائنز یوکرین کے مشرق میں گرنے والے بوئینگ طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دلوانے کے عمل کو عنقریب مکمل کر دیگی۔عالمی میڈیا کے مطابق اس بارے میں اطلاع اتوار کو ملائیشیا کے ٹرانسپورٹ کے وزیر لیو تیونگ لائی نے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے اپیل کی ھے کہ یوکرین میں گرنے والے بوئینگ کے حادثے کی جلد اور موثر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رھے کہ ایمسٹرڈیم سے کوالا لمپور کی جانب پرواز کرنے والا ملائیشیا ائرلائنز کا بوئینگ 777 مسافر طیارہ 17 جولائی سن 2014 کو مشرقی یوکرین میں گرکر تباہ ھو گیا تھا، اس میں سوار 283 مسافر اور عملے کے 15 اراکین جان بحق ھو گئے۔