امریکی حکام کے دباوٴ کے باوجود وکی لیکس کا کام جاری رہے گا،جولین آسانچ

پیر 29 جون 2015 16:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اہمسیاسی انکشافات کیلئے مشہور ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین آسانچ نے کہا ہے کہ امریکی حکام کے دباوٴ کے باوجود وکی لیکس کا کام جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں وکی لیکس کے بانی جولین آسانچ کا کہنا تھاکہ امریکہ وکی لیکس کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، میرا اور میرے ساتھیوں کا تعاقب کر رہا ہے ،ہمارے خلاف وسیع پیمانے پرعدالتی تفتیش شروع کی گئی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ کبھی پہلے امریکہ میں ناشروں کے خلاف اس قدر سخت تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔ تاہم امریکی حکام کو ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ جولین اسانج نے کہاکہ اس طرح امریکہ اور برطانیہ ان ناشروں کو ڈرانا دھمکانا چاہتے ہیں جو لندن اور واشنگٹن کے نقطہ نظر سے نامناسب مواد کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :