چینی صوبہ سیچوان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع

پیر 29 جون 2015 16:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چینی صوبہ سیچوان میں 17 سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے جبکہ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلاب میں ڈوب گئیں۔ پاوٴن کیعلاقے میں سیلابی ریلا گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہا کر لے گیا۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :