یوکرین میں جنگ بندی کے باوجود جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

پیر 29 جون 2015 16:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی کے باوجود جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہیجس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہلکاروں نے دونوں متصادم فریقوں کے دسیوں قیدیوں سے بات چیت کی ہے، انتیس افراد نے پوچھ گچھ کے پرتشدد طریقوں کے استعمال کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کے مطابق انہیں نیند سے محروم کر دیا گیا، چاقو سے زخمی کر دیا گیا، انہیں بجلی کے کرنٹ لگائے گئے، ان کی ہڈیاں توڑ دی گئی اور سزائے موت دینے کا تماشا بنایا گیا۔یوکرینی حکام ایسے واقعات کی تحقیقات کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اہلکارہ جوآن میرینر نے کہایوکرینی حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے منظر عام پر لائی گئی معلومات پر ابھی تک تبصرہ نہیں کیا ہے۔