کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی،پی ایس او اوروفاق سمیت دیگرکمپنیوں کا ایک سوتیس ارب سے زائد سے نادہندہ ہے

وفاق نے کے الیکٹرک سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا کے الیکٹرک بجلی کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کارکردگی نہیں بڑھاتی ‘جواب میں موقف

پیر 29 جون 2015 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاق نے کے الیکٹرک سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم کارکردگی نہیں بڑھاتی،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حوالے سے متعلق کیس میں وفاق نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے،وفاق کی جانب سے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کی طلب 2500میگا واٹ،پیداوار 2710میگاواٹ تک ہے، کے الیکٹرک 650 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے بھی لیتا ہے،جواب میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے پاس طلب پوری کرنے کی صلاحیت موجود ہے،کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی،پی ایس او اوروفاق سمیت دیگرکمپنیوں کا ایک سوتیس ارب سے زائد سے نادہندہ ہے،جواب میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے وفاق پرلگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں،وفاق اورکے الیکٹرک کے 2005کے معاہدے کوغلط پیش کیا جا رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ 2005میں کیا گیا معاہدہ 2012میں ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :