Live Updates

2013کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا ‘وکیل تحریک انصاف

کمیشن نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی

پیر 29 جون 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عاانتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے انکوائری کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ 2013کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ کمیشن نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔ پیر کو انکوائری کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصرالملک کی زیرصدارت ہوا۔

اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق نے درخواست کی کہ میرے پاس عام انتخابات سے متعلق شواہد ہیں جنہیں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصرالملک نے توقیر صادق کو فریق بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شہادتیں مکمل ہوچکی ہیں اوردلائل جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیشن کو جمع کرائے گئے فارم پندرہ میں اووررائٹنگ تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو طریقہ کار اختیار کیا اس پر ہمیں تحفظات ہیں۔حفیظ پیرزادہ کا موقف تھا کہ 2002، 2008کے انتخابات میں غلطیوں کی بنیاد پر 2013 کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا،گواہوں کے بیانات، دستاویزی ثبوت ،متعلقہ آرٹیکل اور سیاسی جماعتوں کی سفارشات کمیشن کو فیصلہ کرنے میں مدد دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات