فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ضروری ہے،زرنورآفریدی

پیر 29 جون 2015 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی فاٹاکے نائب امیر زرنور آفریدی نے کہا کہ فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ضروری ہے 21ویں صدیں میں فاٹا کے عوام غلامو ں جیسے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔مسلم لیگ ن حکومت اپنے نعروں پر عمل کرکے قبائلی عوام کو حقوق دے ۔FCRقانون نہیں انگریزوں کی جنگی حکمت عملی ہے جس نے قبائل کو یر غمال بنا ر کھا ہے ۔

اْنہوں نے کہا کہ FCRدستور پاکستان ،اسلامی شریعت ،سیاست ،جمہو ریت اور بنیادی انسانی حقو ق کے ساتھ متصادم قانون ہے ۔FCRکے تحت فاٹا میں پارلیمنٹ اور عدلیہ بے بس ہے ۔FCRقبائلی عوام اور قبائلی علاقوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔قبائلی علا قوں میں غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری FCRکا پید ا کر دہ ہے ۔

(جاری ہے)

زرنور آفریدی نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے جبکہ فاٹا میں فرد کی حکمرانی ہے ۔

عدلیہ مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات فرد واحد کے پاس ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی اناکو تسکین کے لئے لوگو ں کو سزائے دیتے ہیں ۔زرنور آفرید ی نے صدر مملکت ممنون حسین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صدر قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی نو ٹیفکیشن جاری کریں اور بلدیاتی اتنخابات کا اعلان کریں تاکہ قبائلی علاقوں میں گراس روٹ لیول تک اختیارات منتقل ہوجائے اور قبائلی عوام سکھ کا سانس لیکر قبائلی علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قبائلی علاقوں میں ترقی و خو شحالی کا بہار ہوگا ۔مسلم لیگ حکومت ہمت و جرت کر کے بلدیاتی انتخابات کریں اور اپنا فرض اداکریں ۔ایک کر و ڑ قبائلی عوام پاکستانی شہری ہے حکومت بلدیاتی انتخابات کرکے قبائلی عوام کو حقیقی شہریت دے دیں ۔

متعلقہ عنوان :