Live Updates

عمران خان اور اہلیہ ریحام خان بال بال بچ گئے

پیر 29 جون 2015 16:38

عمران خان اور اہلیہ ریحام خان بال بال بچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر آئے تاہم آندھی کے باعث ہیلی کاپٹر کو لینڈ نگ کے دوران کافی مشکلات پیش آئیں لیکن پائلٹ نے بحفاظت اتارلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خا ن اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ اسلام آباد سے نمل یونیورسٹی کے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر لاہور آئے اور اس دوران ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل تیز آندھی کے باعث بے قابوہو گیا تاہم پائلٹ نے پیشہ وارنہ مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرکو قابو کرتے ہوئے بحفاظت طریقے سے لینڈ کر دیا ۔ واضح رہے کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی چل رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :