پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نماز سے استثنیٰ مل گیا، پریس ریلیز میں نماز استسقاء کی جگہ نماز استثنا لکھ دیا

پیر 29 جون 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نماز سے بھی استثنیٰ مل گیا، میڈیا کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں نماز استسقاء کی جگہ نماز استثنا لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی طرف سے میڈیا کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کلفٹن پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بارش کیلئے نماز استسقاء اداء کی جائے گی تاہم پریس ریلیز میں نماز استسقاء کی جگہ نماز استثنیٰ لکھ دیا گیا اور ایسے ہی یہ پریس ریلیز تمام میڈیا اداروں کو ارسال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :