لاہور : بی بی سی کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی، کراچی کہ عوام بنیادی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 16:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ، لینڈ مافیا کو سیاستدانوں کی سر پرستی حاصل ہے . ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی نہیں ہے، گرمی سے ستائے شہریوں نے جب اسپتالوں کا دورہ کیا تو وہاں انتظامات ہی موجود نہیں تھے اور گرمی سے اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کی تدفین کے لیے قبرستانوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام 25 سال کے لسانی جماعت کے نرغے میں ہے. بی بی سی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بر طانوی صحافی نے اپنی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کی.

(جاری ہے)

ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا، ایم کیو ایم کو ہمیشہ ہی سے سب نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے. جبکہ ایم کیوا یم نے بھی کراچی پر قبضے کے علاوہ کچھ نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسئلے کو اپنا مسئلہ گردانتے ہیں.کراچی کے مسئلے کا حل ملکی مفاد میں ہے. سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی نہ ہونے کے باعث اموات کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو کہ ماضی میں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملتا. حکومت نے اس معاملے میں نہایت غفلت سے کام لیا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے. جبکہ سندھ پولیس عوام کی بجائے وی آئی پیز کی سکیورٹی پر لگی ہوئی ہے.