شہرقائد میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،مزید 14افراد دم توڑ گئے

پیر 29 جون 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) شہرقائد میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اورپیر کو مزید 14 افراد گرمی کے باعث دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ پیر کو ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 5 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والے 2 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ دوسری جانب سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 3، عباسی شہید اسپتال میں 2 اور سول اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی میں ایک ایک شخص چل بسا جس کے بعد گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی۔