کراچی ، سی ٹی ڈی کو یونیفارم پہن کر کارروائیاں کرنے کا پابند کردیا گیا

پیر 29 جون 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے حکم دیا ہے کہ کاوٴنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار و افسران آئندہ سول لباس میں چھاپے نہیں ماریں گے ۔

(جاری ہے)

تمام آپریشنل کارروائیوں میں اہلکاروں اور افسران کا یونیفارم میں ہونا ضروری ہوگا ۔یہ ہدایات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کرایچ میں اجلاس کے دوران جاری کیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے موجودہ تنظیمی ڈھانچے ،دستیاب افرادی قوت اور وسائل کی روشنی میں سی ٹی ڈٰ کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی احاطہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :