اے این ایف کی کارروائی ،700کلو ہیروئن برآمد ،ملزمان گرفتار

پیر 29 جون 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سپرہائی وے اور سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے 700کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سپرہائی وے کراچی اور سکھر میں کارروائی کی ۔چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 700کلو ہیروئن برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔