جرمانے کے بغیر ایل ڈی اے ایونیو ون کے بقایا جات جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے

پیر 29 جون 2015 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جرمانے کے بغیر ایل ڈی اے ایونیو ون کے بقایا جات جمع کروانے کی ( منگل ) آخری تاریخ ہے ۔

(جاری ہے)

لا ہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے کلیئر رقبے پر موجود پلاٹوں کے نادہندہ مالکان/الاٹیوں کو خبردار کیاہے کہ وہ پلاٹوں کی منسوخی سے بچنے کے لئے اپنے ذمہ واجب الادا پلاٹ کی قیمت کے بقایاجات آج30جون تک جمع کروادیں ورنہ جرمانے کے علاوہ الاٹمنٹ لیٹر کی شق نمبرXIکے تحت ایسے مالکان کے پلاٹ کینسل کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی جائے گی۔