اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں، حریت رہنماء

عالمی برادری کو کشمیریوں کا بہتا خون نظر نہیں آرہا، وہ مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر

پیر 29 جون 2015 17:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار ،محمد اقبال میراور انسانی حقوق کارکن محمد احسن اونتو نے اقوام متحدہ اور اس کے دیگر اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی منصوبہ بند طریقے سے نسل کشی کا فوری نوٹس لیں۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دیگر ممالک کی طرح بھارت کو معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے پر جوابدہ بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کا بہتاخون نظر نہیں آرہا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہی ہے بلکہ وہ مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں تما م بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔حریت رہنماؤں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ہے اور اس کو جلد از جلد ایسے اقدامات کرنے چاہئے جن سے اس مسئلے کا ایک پر امن اور دیر پا حل سامنے آسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کا خون بہاتا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :