سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی ‘ ادارہ برائے شماریات

اپریل کے دوران 3کروڑ 58لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ،مئی میں حجم 2کروڑ 26لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا

پیر 29 جون 2015 17:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رواں سال اپریل کے مقابلہ میں مئی کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ 32لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال میں ماہ اپریل کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 3کروڑ 58لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی 2015ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 2کروڑ 26لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا اسطرح صرف ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں ایک کروڑ 32لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :