وزارت تجارت نے آٹو پالیسی میں ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

آٹو سیکٹر میں غیر ملکی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں لیکن ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی

پیر 29 جون 2015 17:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) وفاقی وزارت تجارت نے آٹو پالیسی میں ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ چور دروازہ ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔نجی ٹی وی نے وزارت تجارت کے حوالے سے کہا ہے کہ ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد کا چور دروازہ بند ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے ری کنڈیشن گاڑیوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ری کنڈیشن گاڑیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، آٹو سیکٹر میں غیر ملکی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں لیکن ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا موقف ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کی جو گنجائش پیدا ہوتی ہے اس کو ری کنڈیشن گاڑیاں پورا کر رہی ہیں اس لیے نئی سرمایہ کاری کا کوئی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :