رواں مالی سال کے دوران غیرملکی امداد کی وصولی ہدف سے کہیں کم رہنے کاامکان

پیر 29 جون 2015 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رواں مالی سال کے دوران غیرملکی امداد کی وصولی ہدف سے کہیں کم رہنے کاامکان ہے۔ حکومت کو اب تک 7 ارب 40 کروڑڈالر کے ہدف کا 57 فیصد ہی حاصل ہوسکا ہے۔ اکنامک افئیرز ڈیویڑن کے مطابق رواں مالی سال کیلئے غیرملکی امداد کا تخمینہ 7 ارب 40کروڑڈالرلگایا گیا تھا۔ تاہم ڈونرایجنسیزاب تک 4ارب 28کروڑڈالرہی ادا کرپائی ہیں۔

(جاری ہے)

اس رقم میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرضے اور50کروڑ46 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران غیرملکی امداد 6ارب 10کروڑ ڈالررہی۔ امن وامان کی مخدوش صورتحال اورتوانائی بحران سے اقتصادی اورمعاشی منصوبوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے غیرملکی امداد کا ہدف 8ارب 70 کروڑڈالرمقررکیا ہے۔ جو نہی صرف رواں مالی سال کے ہدف سے 21 فیصد زائد ہے بلکہ خوش کن بھی تصورکیا جارہاہے۔