پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے 14روز کی مہلت مانگ لی

پیر 29 جون 2015 17:27

پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے 14روز کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے 14روز کی مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

پی سی کی طرف سے آئی سی سی کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کو تاحال بھارتی ویزہ جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے یکم جولائی کو بھارت پہنچنا مشکل ہے ۔ لہٰذا محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 14روز کی مہلت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :