ضرب عضب، کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، اعجاز الحق

پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کیلئے اندرونی، بیرونی قوتوں کا مقابلہ کر کے بدامنی کا قلعہ قمع کردیا دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کو جان لینا چاہئے ان کے احتساب کا وقت آ پہنچا ہے، وائٹل گروپ نے رمضان دستر خوان لگا کر ملک وقوم، علاقے کے دل جیت لئے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 17:35

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ضرب عضب اور کراچی آپر یشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے بد امنی کا قلعہ قمع کر دیا ہے ۔

اور یہ آپر یشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔ بعض سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے بند آنکھیں کی ہوئی ہیں انہیں کچھ نظر نہیں آرہا البتہ کھلی آنکھوں والے سب کچھ دیکھ رہے ہیں جو لوگ اپنے ملک کے ساتھ مخلص اور دہشت گردی کے خلاف ہیں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پر یشانی نہ ہے البتہ دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کا یہ اب جان لینا چاہئے کہ ان کے لئے پر یشانی بھی ہیں اور احتساب کا وقت بھی آن پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

وائٹل گروپ نے منفرودرمضان دستر خوان لگا کر ملک وقوم اور علاقے کی خدمت کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور حاجی سعید روح رواں وائٹل گروپ سے امید کرتا ہوں کہ آئندہ رمضان المبارک میں یہ پنجاب بھر میں وائٹل دستر خوان لگا کر عوام وملت کی خدمت کریں گئے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سر براہ مسلم لیگ ضیاء وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے وائٹل دستر خوان افطاری کے بعد میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء گروپ کے ممبر صوبائی اسمبلی و متعمد خاص اعجاز الحق چوہدری غلام مر تضیٰ ،ضلع بہاولنگر کے سنئیر صحافی علی اکبر علی ،زاہد حسین انجم ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،وائٹل گروپ کے چیف یگزیکٹو حاجی محمد سعیدودیگر سیاسی وسماجی کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ افغانستان میں امر یکی سازش کے زریعے اکثر یت کواقلیت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

مدارس میں یہ کہنا کہ دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہیں بالکل حقائق کے بر عکس ہے پاکستان میں موجود کسی بھی مدرسے کا کسی بھی دہشت گردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکاہے ۔پاک فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بر سر پیکار ہے اس صورتحال میں فوج یا سیکورٹی اداروں کے معاملات کو سازش یا سیاسی انتقام کہنا انصاف کے خون کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 30لاکھ کے قر یب طلباء کی کفالت اور تر بیت کی ذمہ داری مدارس اداء کر رہے ہیں تا حال کسی بھی مدرسے سے کسی بھی دہشت گردی کا کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا ہے اگر یہ مدرسے بند کر دئیے جاتے ہیں تو لاکھوں طالب علموں کا مستقبل تاریک کرنے کے متر ادف ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد ،فورٹعباس اور مروٹ سمیت فقیر والی و کچھی والہ میں عوام کے دیر ینہ مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔

آج اس حلقہ کے کروائے گئے ریکارڈ تر قیاتی کام میری عوام سے واضح بے پناہ محبت کا ثبوت ہیں اور انشاء اﷲ تعالی اس حلقہ کو بہت جلد تر قی یافتہ حلقوں کی صف میں لا کھڑا کرنا میری اولین تر جیح ہے ۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی ومتعمد خاص اعجاز الحق چوہدری غلام مر تضیٰ نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقسد عوام کی خدمت ہے اور ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے علاقہ بھر میں بلا تفر یق اجتماعی منصوبوں کو ترجیح دی ہے ۔