گرمی سے ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں آج پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کی جائیں گی

پیر 29 جون 2015 17:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے زیر اہتمام کراچی اوراندرون سندھ میں شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں آج (منگل )کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

شام چھ بجے منعقد ہونے والی تقریب میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔