حکومت نے غر یبوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کی تو پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا‘ چوہدری محمد سرور

آئی ایم ایف کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کا سلسلہ بند کیا جائے ‘ آرگنازئر پی ٹی آئی

پیر 29 جون 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلا رہے ہیں،حکو مت آئی ایم ایف کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کا سلسلہ بند کر ے، بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یبوں پر مہنگائی کا پہاڑ گرانے کے متراد ف ہو گا،حکو مت نے غر یبوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کی تو اسکے خلاف پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کے مظالم کا راستہ عوامی طاقت سے روکیں گے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف ویمن ونگ کی ڈاکٹر بشریٰ قیصر اور ڈاکٹر قیصر محمودکی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکو مت پہلے ہی غر یبوں پر مظالم کی انتہا کر رہی ہے ان حالات میں حکو مت کی آئی ایم ایف کے دباؤ میں 200یونٹ بجلی استعمال کر نیوالے غر یب صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا اقدامات ناقابل معافی جرم ہو گا اور عوام حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے دعوے کر نیوالے حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سا رہے ہیں جن کو فوری طور پر بند ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکو مت پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ بجلی پر سبسڈی پر ختم کر نے سے باز رہے ورنہ تحر یک انصاف کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور حکمرانوں کے ان عوام دشمن اقداما ت کے خلاف ہر فورم پر شدید احتجاج کر یں گے اور حکمرانوں کو عوام دشمن اقدامات واپس لینے پر مجبور کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات بھلا کر سب کو متحد ہو جا ناچاہیے کارکنان پارٹی پر وگرام میں بھر پور شر کت کو یقینی بنا ئے ‘پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا میری اولین تر جیح ہے اورپارٹی میں تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے ہی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کی محنت اور جدوجہد سیاسی جماعتوں کیلئے ایک مثال ہے‘تحر یک انصاف کا کارکن اس وقت پاکستان کا سب زیادہ فعال اور نظر یاتی حوالے سے مضبوط کارکن ہے۔