کراچی : سندھ میں کوئی ڈاکو نہیں ہیں اگر سراج الحق نے بھیجے ہیں تو الگ بات ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 17:37

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کیو ں سراج الحق کو ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں ، سندھ میں کوئی ڈاکو موجود نہیں ہیں اگر سراج الحق نے بھیجے ہیں تو الگ بات ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اغوا کا کوئی بھی کیس موجود نہیں ہے. وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی کے باعث اموات ہوئیں. اور گرمی قدرت کی طرف ہی سے تھی . اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حکومت کا ساتھ دینے اور ہاتھ بٹانے کی بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ سراج الحق کو خیبر پختونخواہ میں سیاست نہیں کرنے دی جا رہی.