خیبرپختونخوا پولیس بہترین فورس کا اعزاز حاصل کرچکی ہے، کے پی کے پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے، اے آئی جی پی خیبرپختونخوا

پیر 29 جون 2015 17:39

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی پی خیبر پختونخوا طارق جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین فورسز کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔ کے پی کے پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز پولیس ٹریننگ سکول صوابی شاہ منصور صوابی میں پہلی سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ایلیٹ فورس طارق جاوید کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر آف جنرل آف پولیس مردان ریجن محمد سعید خان وزیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان، پرنسپل ٹریننگ سکول شاہ منصور مزمل خان ، صوابی کے تما م ایس ڈی پی ا وز ضلع صوابی کے سرکاری محکموں کے سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کل 300ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد خدا کے حضور اپنی تمام تر توانائیاں مملکت خدادا پاکستان کے لئے وقف کرنے کا حلف اٹھایا،دوران ٹریننگ مختلف کٹییگریز پریڈ ،مسکٹری،ٹرن آوٹ ،باکسنگ ،مارشل آرٹس ،تیراکی ،کراٹے وغیرہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹس میں نقد انعامات ،ٹرافیاں ،شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ،پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور صوابی ڈی ایس پی مزمل خان نے مہمان خصوصی کے اعزاز میں سپاس نامہ پیش کیا اور ادارہ ہذا کی تاریخ وسائل اور مسائل سے آگاہ کیا ،مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی طارق جاوید خان نے اپنے خطبہ میں پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کو کامیابی سے اپنا ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ادارہ ہذا کے اساتذہ اور انتظامیہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ، اور کہا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میں صوابی پولیس نے ڈی پی او سجاد خان کی نگرانی میں بھر پور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج جو تین سو پولیس جوان تر بیت حاصل کی وہ اس تاریخی فورسز کا حصہ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ان جوانوں کو پورے صوبے کی عوام کے جان و مال کی تحفظ اور امن کے لئے کر دار ادا کر نا ہو گا۔ تقریب کے احتتام پر مارشل آرٹس کے نمونے پیش کیے گئے تقریب کے احتتام پر ڈی پی او صوابی سجاد خان نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے مصروفیات سے وقت نکال کر اس پاسنگ آوٹ پریڈ کو اور بھی پر وقار بنایا۔

متعلقہ عنوان :