چیچہ وطنی، کار حادثے میں ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

پیر 29 جون 2015 17:41

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چیچہ وطنی کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور جاں بحق اور ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کی گاڑی ایف ایس سی کے پیپرز مارکنگ کیلئے لاہور سے لیکر واپس جارہی تھی کہ کوٹلہ ادیب شہید سے گزرتے وقت گاڑی کااگلاٹائر اچانک برسٹ ہوگیا جس سے گاڑی بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے درخت سے جاٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تعلیمی بورڈ کا ڈپٹی ڈائریکٹر غلا م سرور اور ڈرائیورملازم حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیامگر ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔