خیبر پختونخواہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے ،کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے ،مولانا لطف الرحمان
پیر 29 جون 2015 17:41
ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت صوبہ کی ناکام ترین حکومت ہے صوبہ میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے اور عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، جماعتی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں جس نوعیت کی کرپشن کی جا رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، صوبائی وزراء خود کرپشن کی نہ صرف سرپرستی کررہے ہیں بلکہ براہ راست کمشن کی وصولی اور سرکاری رقوم کی خرد برد میں ملوث ہیں اور عمران خان شفافیت کے دعووں تک محدود ہیں اور اپنے وزراء کی کرپشن کو روکنے کی سکت سے محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پولیس کا نظام تمام دعووں کے باوجود عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کا باعث بنا ہوا ہے، صوبہ بھر میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، صرف ڈیرہ اسما عیل خان ہی نہیں بلکہ پورے صوبے میں تھانوں میں بغیر رقوم کے ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتیں، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی سرپرستی صوبائی حکومت نے کی، اور اب بھی صوبائی وسائل بلدیاتی اداروں میں من پسند افراد کو کھپا نے میں استعمال ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن عروج پر ہے،صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، ایک روپے جہاں لگتا ہے وہیں دس روپے ظاہر کرکے نو روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں اور خود تحریک انصاف کے کارکن اپنی ہی جماعت اور صوبائی وزراء کی کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں مگر عمران خان کارروائی کے بجائے کرپٹ افراد کی ہی سرپرستی کررہے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.