سماجی تنظیم ’’ڈور آف اویئرنس‘‘ کے12ویں جھگی سکول’’ اصغر میموریل‘‘ برانچ کا افتتاح

پیر 29 جون 2015 17:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)سماجی تنظیم ’’ڈور آف اویئرنس‘‘ کے12ویں جھگی سکول اصغر میموریل برانچ کا افتتاح گزشتہ روز ہوا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رحمت اﷲ جاوید (چیئرمین ایگزیکٹیویوتھ فورم) اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود تھے۔تقریب کی صدارت ڈور آف اویئرنس کی چیئر پرسن مسز ربا ہمایوں نے کی ۔مذکورہ سکول میں بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم بلکہ ان کو ووکیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی جس کے اخراجات مرحوم اصغر حسین کے خاندان کے افراد برداشت کرینگے۔