کراچی میں کینپ پاور پلانٹ بند،80 میگاواٹ کم ہوگئی

کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

پیر 29 جون 2015 17:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی میں کینپ پاور پلانٹ بند ہوگیا، اسی میگاواٹ کم ہوگئی، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کراچی کو اسی میگاواٹ فراہم کرنے والا پاور پلانٹ کینپ فنی خرابی کے باعث بند کردیا گیا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشینگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈسیثنگ کا اعلان کردیا، کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی طلب تین ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گئی ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث پیداواری صلاحیت بھی شدید متاثرہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، کورنگی ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں پہلے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :