وزارت پانی وبجلی میں قائم شکایات سیل میں روزانہ کی بنیاد پر300کی لگ بھگ شکایات موصول

پیر 29 جون 2015 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزارت پانی وبجلی میں قائم شکایات سیل میں روزانہ کی بنیاد پر300کی لگ بھگ شکایات موصول ہونے لگی ہیں زیادہ تر شکایات لوڈشیڈنگ،لوڈمینجمنٹ اور بجلی کی خرابی سے متعلق ہوئی ہیں شکایات کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی جاتی ہیں اور اس کا فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزارت پانی وبجلی میں قائم مرکزی شکایات سیل کے انچارج سید مشتاق شاہ نے کو بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی شکایات سیل کو روزانہ300 سے زائد شکایات موصول ہوتی ہیں اور ان تمام شکایات پر عمل درآمد کرنے کیلئے متعلقہ شعبوں کو بھجوا دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور پشاور اور دیگر صوبوں میں بھی شکایات سیل قائم ہیں جس میں لوڈشیڈنگ یا لوڈمینجمنٹ بجلی بلوں میں جرمانوں یا دیگر غلطیوں کو درست کرنے اور واپڈا اہلکاروں کے کرپشن یا بجلی چوروں سے متعلق الگ الگ شعبے کام کر رہے ہیں اور طریقے سے تمام شکایات کا اندراج کرتے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شکایات کنندہ بذریعہ ای میل یا ٹیلی فون اپنی شکایات درج کراسکتا ہے اور بعد میں شکایات کا سٹیٹس بھی چیک کیا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :