ساتواں این ایف سی ایوارڈ کی مدت میں توسیع،سمری صدر کو بھجوادی گئی

پیر 29 جون 2015 18:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ساتواں قومی مالیاتی کمیمشن ایوارڈ آج ختم ہو رہا ہے جس کی مدت میں توسیع کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے تاکہ آئندہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ میں صوبوں کے حصے کو قانونی تحفظ فراہم کیاجا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ قومی مالیاتی ایوارڈ کی مدت میں توسیع کے لئے سمری وزیراعظم کے توسط سے صدر مملکت کو بھجواد ی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ایوارڈ میں ایک سال یا نئے ایوارڈ کے اعلان تک توسیع کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وفاقی بجٹ میں ان کے حصے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا اور پارلمینٹ نے اس کی منظور ی بھی دے دی ہے۔ صوبوں نے اپنا بجٹ گزشتہ ایوارڈ کی بنیا د پر بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت آج 30 جون کو ختم ہورہی اورصدارتی حکم کے تحت نئے این ایف سی ایواڈ کا نوٹیفیکش جلد جاری کر دیا جائے گا این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے پرائیویٹ رکن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کی موجودہ این ایف سی ایوارڈ کی توسیع کے لئے کم ازکم تین صوبوں کی رضامندی درکار ہے اور وزیر اعلی ٰ سندھ قائم علی شاہ نے حال ہی میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت کی توسیع کے حوالے سے وزیراعظم سے پوچھا تھا جس پر انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ 30 ستمبر سے قبل نویں این ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ آٹھوں این ایف سی ایوارڈ21 جولائی، 2010 ء کو قائم کیا گیا تھا، لیکن یہ ایوار ڈ کسی کو نہیں دیا سیکرٹری وزارت خزانہ وقار مسعود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ صدر مملکت موجودہ ایوارڈ کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں جب تک نئے ایوراڈ سے متعلق اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکتا ۔ `

متعلقہ عنوان :