وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کیلئے دائردرخواست ؛ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی

پیر 29 جون 2015 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائردرخواست کی سماعت آج منگل کواسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی ۔ جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل راجہ علیم خان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے جتنے بھی نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں وہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل ابھی تک سینٹ سے منظور نہیں ہوا ہے جب تک بل منظور نہیں ہوتا اس وقت تک حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو جواب طلب کررکھا ہے